Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے انخلاءکا وقت متعین نہیں کیا، ٹرمپ

ریاض ۔۔ ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ مقررہ نظام الاوقات کے مطابق شام سے اپنی افواج نکالے گا۔ امریکہ نے شام سے اپنی افواج کے انخلاءکا کوئی نظام الاوقات مقرر نہیں کیا ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ امریکہ کرد جنگجوﺅں کی حفاظت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میں نے شام سے انخلاءکیلئے 4مہینے کا وقت متعین نہیں کیا۔ ابلاغی رپورٹوں میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ مہینے انخلاءکیلئے 4ماہ کا وقت دیا تھا۔
 

شیئر: