حیدرآباد۔۔۔ ہیرا گروپ کی صدرنشین و آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی صدر نوہیرا شیخ کو ہیراگروپ کے معاملہ میں اے پی سی آئی ڈی نے حراست میںلے لیا۔ان کو چتور کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ان پرا لزام ہے کہ سونے پر تجارت کے نام پر انہوں نے ملک بھر سے کئی افراد سے رقم وصول کی۔اسی دوران نوہیرا شیخ نے کہاکہ جب باتیں بھی صحافت میں آرہی ہیں بالخصوص گھپلے کی باتیں وہ غلط ہیں۔نوہیرا نے کہاکہ انہوںنے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے۔یہ ایک سیاسی سازش ہے کیونکہ انہوں نے سیاسی جماعت قائم کی تھی۔نوہیرا نے کہا کہ انہوں نے قانونی طورسے تجارت کی ہے اور ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔