شہریوں کی شکایات 24گھنٹے سنی جائیں، گورنر عسیر
عسیر۔۔۔ گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ شہریوں کی شکایات 24گھنٹے سنی جائیں۔ انکے اعتراضات ، مطالبات اور شکایات 24گھنٹے سننے کابندوبست کیا جائے۔ شہزادہ ترکی بن طلال کا یہ اقدام مملکت بھر میں پہلا ہے جس کے تحت عسیر ریجن کے شہریوں کو کسی بھی سرکاری ادارے کے خلاف کسی بھی وقت شکایت کرنے کا موقع میسر ہوگا۔ اہل عسیر نے اس پر غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ طے کیاگیا ہے کہ گورنر کا دفتر اور انکا فون صبح ساڑھے 8بجے سے لیکر سہ پہرساڑھے 3بجے تک اوقات کار کے دوران ہر شہری کیلئے کھلا ہوگا۔ جو شہری چاہے گا وہ 172311000پر رابطہ کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں 172282403پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جاسکے گا۔ اس میں چھٹی کے دن بھی شامل ہونگے۔ ریاض میںانکے دفتر 114422222 پر 24گھنٹے میں سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔