Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے فوجی انخلا پر غور کر رہے ہیں،مائیک پنس

واشنگٹن....امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ میں امریکہ کی مداخلت پر نظر ثانی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں۔ مائیک پینس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدر کا اس بات پر بالکل واضح موقف ہے اور مجھے لگتا ہے کہ امریکی صدر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ افغانستان میں 18 سالہ تنازع میں کیا ہوا۔ اب ہمارے پاس کیا بہتر راستے ہیں۔مائیک پینس نے شام سے بھی تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے امریکی صدر کے منصوبے کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ جنگ زدہ علاقوں سے فوری انخلا نہیں کیا جائےگا۔ یہ کام کریں گے اور اس کام کو طریقے سے انجام دیں گے۔

شیئر: