Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں سونے کی کان منہدم ،40ہلاک

    کابل... افغان صوبے بدخشاں میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ شمال مشرقی افغان صوبے بدخشاں کے ضلع کوہستان میں پیش آیا۔ صوبائی حکومتی ترجمان کے مطابق حادثے میں7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی افراد نے دریائی گزرگاہ میں60 میٹر گہری کان کھود کر سونے کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی کہ اوپر سے مٹی کی چھت گر گئی۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بدخشاں صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔ سونے کی تلاش میں مصروف افراد پروفیشنل کان کن نہیں تھے۔

شیئر: