ابو ظبی کے ولی عہد 3 دن سے پاکستان میں تھے؟
اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد کی 2گھنٹے کےلئے پاکستان آمد اور اچانک واپس روانگی کی اطلاع درست نہیں۔ ولی عہد 3دن سے پاکستان میں تھے۔اتوار کو اسلام آباد سے واپس روانہ ہوئے۔ ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابو ظبی کے ولی عہد کی اچانک روانگی اور صرف2 گھنٹے کےلئے پاکستان آمد کی خبر ا یسے صحافی نے دی جو کبھی زندگی میں وزارت خارجہ بھی نہیں گیا۔ میڈیا کی آزادی کو ا یسے اتائی صحا فیوں سے خطرہ لاحق ہے لیکن دیگر اداروں کو خبر نشر کرنے سے پہلے تحقیق کر لینی چا ہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد کے دورے کی تفصیل پہلے سے طے تھی ۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ابو ظبی نے افغانستان میں امن مذاکرات کے لئے کردار ادا کیا۔پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں یو اے ای نے تعاون کیا ۔