بی جے پی کے پاس صرف 100دن ہیں، اکھلیش یادو
لکھنؤ۔۔۔۔اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے آداب کو بالائے طاق رکھ کر سیاسی ہنگامہ برپاکررکھا ہے مگر بی جے پی یہ ذہن نشین کرلے کہ سی بی آئی انتخابات میں کامیابی نہیں دلا سکتی۔بی جے پی کے پاس صرف100دن ہیں ، اس کے بعد انہیں عوام کے درمیان جانا ہے۔عوام تو انتظارکررہی ہے کہ کب اسے موقع ملے اور وہ بٹن دباکر بی جے پی کو جواب دے۔ سماج وادی اور بی ایس پی کے مابین ممکنہ اتحاد کے سوال پر اکھلیش یادو نے کوئی صاف جواب نہیں دیا۔ اتحاد کی بابت سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیٹوں کا معاملہ سی بی آئی طے کریگی اور وہ اس سلسلے میں بہتر جواب دے سکتی ہے۔