ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جدہ سے مکہ پہنچ گئے۔ رمضان کی آخری راتیں مسجد الحرام کے قریب گزاریں گے۔
مزید پڑھیں
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تعمیراتی نقشہ جاری کر دیا
Node ID: 887286 -
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گورنروں کی ملاقات
Node ID: 887423
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ وزیر مملکت اور رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز ، وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف ، شہزادہ سلمان بن طلال بن سلطان بن سعود بن عبدالعزیز کے علاوہ شاہی خاندان اور ایوان شاہی کے دیگر اعلی عہدیداراں بھی موجود تھے۔
واضح رہے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 29 ویں شب میں دعائے ختم قرآن کریم میں بھی شرکت کریں گے اور رمضان المبارک کے آخری ایام مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے۔