Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں سردی بڑھ گئی‘ درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ

کراچی:  شہر قائد میں سائبیریا کی ہوائیں چلنے سے موسم شدید سرد ہوگیا اور درجہ حرارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں چلنے والی سائبریا کی ہواؤں نے موسم مزید سرد کر دیا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
متعلقہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ گرا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -جعلی اکاؤنٹس کیس کا معاملہ نیب کے حوالے‘ ازسرنو تفتیش کا حکم

شیئر: