بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی ہارر فلم ’’اماوس‘‘ کی نمائش تاخیر کا شکار ہو گئی۔ اب یہ فلم یکم فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھوشن پٹیل کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ’’اماوس ‘‘ رواں سال 11جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن فلم کے بصری اثرات اور پوسٹ پروڈکشن کام کو بہترین انداز میں پیش کرنے کے لئے فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے جو اب یکم فروری کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ نرگس فخری، سچن جوشی، ویوان بھٹینا، مونا سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔