Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ ریاض میں سالانہ انگریزی مباحثے

طالبات میں مریم عباسی،عریبہ مجتبیٰ، خدیجہ عادل، پہلے مرحلے کے طلباءمیں امیر حمزہ، عبداللہ، عبدالرشید اور سرمد باجوہ ترتیب وار اول، دوم اور سوم آئے
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)پاکستان انٹرنیشنل ا سکول ناصریہ ریاض میں سالانہ انگریزی مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔سینیئر گرلز ونگ ون کے پروگرام کے سرپرستِ اعلیٰ پرنسپل ایئر کموڈور نعیم اختر اور سر پرست فوزن عظیم بھٹی تھیں۔مہمان خصوصی طاہرہ کوثر گیلانی تھیں اور منصفین کے فرائض زاہدہ سردار، فائزہ اشرف اور قرہ العین نے انجام دیئے۔مباحثے کی منتظمہ شازیہ تحسین تھیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔مقابلے میں5 ہاﺅس شریک تھے اور ہر ہاو¿س سے2 طالبات نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض صائمہ شاہد اور کائنات بتول نے انجام دیئے۔اس کے بعد قائد ایوان مناہل عبید نے قرارداد کے حق میں اور ثنا ابرار نے قرار داد کی مخالفت میں دلائل پیش کئے۔زیر بحث موضوع تھا۔ ”Co-Education is spoiling the society “تمام شرکا نے اپنے موقف کو صحیح ثابت کرنے کے لئے زوردار دلائل دئیے اور خوب داد سمیٹی۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق مریم عباسی۔ اوّل (ٹیپو ہاو¿س)، عریبہ مجتبیٰ۔ دوم (جناح ہاو¿س) اور خدیجہ عادل۔تیسرے انعام (ٹیپو ہاو¿س) کی حقدار قرار پائیں۔مجموعی طور پر ٹیپو ہاو¿س اوّل ،عبدالعزیز ہاو¿س دوم اور جناح ہاو¿س سوم قرار پایا۔مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں طالبات کو زندگی گزارنے کے رہنما اصول بتائے۔انہوں نے کہا ہم کہیں بھی ہوں اور جو بھی کام انجام دے رہے ہوں اس بات کو کبھی نہیں بھولنا چاہئیے کہ ہم مسلمان ہیں۔ وائس پرنسپل فوزن عظیم نے اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی کا خاص طور شکریہ ادا کیا۔شعبہ انگریزی کی تمام اساتذہ اور خاص طور پرمنتظمہ کو اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر بے حد سراہا۔ تمام اساتذہ کواپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے اور طالبات کو نظم و ضبط قائم رکھنے پر مبارکباد پیش کی۔آخر میں پوزیشن اور مباحثے میں حصہ لینے والی تمام طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا اور قومی ترانے کے ساتھ یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔سینیئر بوائز ونگ ون کی تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر فیاض حیدر ملک تھے۔ صدارت کے فرائض پرنسپل ائیر کموڈور (ر) نعیم اختر نے انجام دئیے جبکہ ایکٹنگ پرنسپل گوہر رفیق ، وائس پرنسپل خادم حسین چوہدری اور سینیئر بوائز ونگ 2 کےونگ ہیڈ محمد تنویر مہمانانِ گرامی میں شامل تھے۔ منصفین کے فرائض احمد سجاد، غلام مصطفیٰ اور اظہر بیگ نے انجام دیئے۔پہلے مرحلے میں نظامت کے فرائض توقیر احمد نے انجام دیئے۔ اس مرحلے میں سینئر بوائز ونگ 2 کے چار ہاﺅسز کے طلبا ءکے درمیان مقابلہ ہوا۔دوسر ے مرحلے کے مقابلوں میںسینیئر بوائز ونگ1 کے طلبا نے حصہ لیا۔ اس میں5 ہاﺅسز کے طلباء کے درمیان مقابلہ ہوا اس مقابلے کی نظامت کے فرائض محمد اسماعیل اور طالب علم محمد عاد ل نے انجام دیئے۔ طلبا نے مباحثے کی موافقت اور مخالفت میں بھر پور اور پ±ر جوش انداز میں دلائل دیئے۔ جنہیں سامعین نے بے حدسراہا اور بھر پور داد دی۔مہمانِ خصوصی پروفیسر فیاض حیدر ملک نے اپنے خطا ب میں طلبا کو معیاری تقاریر کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے اندازِ بیان کی تعریف کی۔ پرنسپل ائیر کموڈور (ر) نعیم اختر نے اپنے خطاب میں تمام حصہ لینے والے اور انعامات جیتنے والے طلبا ءکو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم نصابی سر گرمیوں سے طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس لئے ادارہ ان سر گرمیوں کی اہمیت کے پیشِ نظر ان پر خاص توجہ دیتا ہے۔پہلے مرحلے کے نتائج کے مطابق ا میر حمزہ جناح ہاﺅس اول عبداللہ عبدالرشید دوم اور سرمد باجوہ سوم رہے۔ جبکہ جوہر ہاﺅس ونر رہا۔سینیئر بوائز ونگ۱کے مقابلوں میں احمد باجوہ اول ، محمد علی باجوہ دوم اور عبد اللہ عبدالرحمن سوم رہے۔آخر میں مہمانِ خصوصی پروفیسر فیاض حیدر ملک، پرنسپل ائیر کموڈور (ر) نعیم اختر ، ایکٹنگ پرنسپل گوہر رفیق، وائس پرنسپل خادم حسین چوہدری اور سینیئر بوائز ونگ 2 کے ونگ ہیڈ تنویر احمد نے حصہ لینے والے اور جیتنے والے طلبا ءمیں انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔
 

شیئر: