Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فٹبالر نے میسی اور نیمار کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی: ہندوستانی فٹبالر سنیل چھیتری نے انٹرنیشنل میچوں میں گولوں کی تعداد کے حوالے سے ارجنٹائن کے لیونل میسی اور برازیل کے نیمار جونیئر کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سنیل چھیتری نے105 میچوں میں 67 گول کرکے دوسر ے جبکہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو154 میچوں میں 85 گول کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔میسی 128 میچوں میں 65 اور نیمار 95 میچوں میں 60 گول کرکے تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ایشیا کپ میں شریک سنیل نے 2گول کرکے میسی کو پیچھے چھوڑا اور ان کے گولوں کی تعداد میں مزید اضافہ ممکن ہے ۔ وہ بین الاقوامی سطح پر آل ٹائم فہرست میں 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جس میں وہ نہ صرف میسی سے آگے ہیں بلکہ آئیوری کوسٹ کے ڈیڈیئر ڈروگبا اور برازیل کے سابق اسٹرائیکر رونالڈو اور سویڈن کے معروف کھلاڑی زلاٹن ابراہیموچ سے بھی 5 گول کے واضح فرق سے آگے ہیں۔بنگلورو فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے والے چھیتری کو شاندار کپتان کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے۔ 2005ءمیں ان کا پہلا بین الاقوامی گول بھی پاکستان کے خلاف تاریخی میچ میں تھا یہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان پہلا فٹبال میچ بھی تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ 2009ءکے اے ایف سی چیلنج کپ میں انھوں نے ہندکیلئے سب سے بڑا اعزاز حاصل کیا اور ٹورنامنٹ میں4 گول کئے تھے۔سنیل چھیتری امریکی اور پرتگالی کلبز کی ریزرو ٹیم کا حصے رہے لیکن انھیں وہاں کوئی کامیابی نہ ملی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: