Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ میں پانامہ لیکس والے جج طعنہ؟

  اسلام آباد....لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کے خلاف ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل نے کھلی عدالت میں کی ۔ جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا بیان حلفی پیش کرنے کی اجازت مانگی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اور جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان سے مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حامد خان ہمیں بتا دیں کہ ہمارا جج دیانت دار ہے، ہمیں یہ طعنہ نہ سننا پڑے کہ عدلیہ میں پانا مہ لیکس کے جج بیٹھے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سادہ سوال ہے پیسہ جائز طریقے سے کمایا اور جائزطریقے سے باہر لے گئے؟ دیانت داری کا ثبوت دے دیں۔چیف جسٹس نے وکیل حامد خان سے کہا کہ آپ سابق چیف جسٹس افتخار چو ہدری کو لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں لیکن افتخار چوہدری نے آپ کی طرف سے بیان حلفی میں یہی کہا ہے کہ فرخ عرفان اچھے آدمی ہیں؟ افتخار چوہدری سے پوچھا جائے آف شور کمپنیوں کا علم تھا ؟ تو وہ کیا کہیں گے مجھے علم نہیں۔ 

شیئر: