سلمان خان ایک بار پھر اداکار سورج کو بالی وڈ میں متعارف کروانے جارہے ہیں۔ حال ہی میں سورج کی پہلی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیاگیاہے جس میں وہ ایک فوجی جوان کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔سورج پہلی فلم 'سیٹلائٹ شنکر' سے سینما اسکرین پر آئیں گے۔ سلمان نے سورج کی نئی فلم کا پوسٹر اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا اور لکھاہے کہ” انڈیا کو کنیکٹ کرےگا انڈیا کا نیا ہیرو“۔