Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف بی آر کے اختیارات کم‘ بینک ڈیٹا تک رسائی ختم

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو کے اختیارات میں کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بینکوں سے قرضے معاف کرانے والوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے ایف بی آر کے اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس قوانین 2002ءمیں ترامیم کے ذریعے رُول 39 بی کی ذیلی شق ایک کی شق ڈی ختم اور شق ای میں ترمیم کی گئی ہے۔ جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ اورمشکوک ٹرانزیکشن کرنے والوں کی معلومات لینے پربھی پابندی لگائی گئی ہے، جس کے بعد ایف بی آر کے اختیارات بینکوں سے قرضوں پرمنافع کی تفصیلات حاصل کرنے تک محدود ہوگئے ہیں جبکہ یینکوں کو یہ معلومات آن لائن سسٹم کے ذریعے ایف بی آرکو فراہم کرنا ہوں گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اب بینکوں کو نان فائلرزکے ساتھ فائلرٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی آن لائن ایف بی آرکو فراہم کرنا ہوں گی۔ دوسری جانب کرنسی ٹرانزیکشن اورمشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے اختیارات، کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہونے والی ادائیگیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے اختیارات سمیت ایف بی آرکی بینکوں کے ڈیٹا تک آن لائن رسائی ختم کردی گئی۔
 
 

شیئر: