Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافیوں نے وزیر اطلاعات پنجاب کا بائیکاٹ کردیا‘ معافی کا مطالبہ

لاہور:  صحافیوں کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے خلاف فیاض الحسن چوہان کی میڈیا سے بات چیت کا بائیکاٹ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم صحافیوں نے وزیر اطلاعات کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں نے اس موقع پر فیاض الحسن چوہان کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی واپس چلے گئے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ معاملات میں بہت بار تلخی ہو جاتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان جوان ہیں اور ان کا گرم خون ہے ، اس لیے بدتمیزی کی۔ اس پر تمام صحافتی برادری سے میں معافی مانگتا ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -صوبائی وزیر اطلاعات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

شیئر: