Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرفتاری کے بعد ثبوت ڈھونڈے اور گھڑے جا رہے ہیں‘ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک بنانے والوں پر غداری کے الزامات لگائے گئے، اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت زیادہ عرصہ نہیں رہے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت ملک چلانے کے بجائے اپوزیشن کو بھگانے کے چکر میں ہے۔ نیب نے ہمیں پہلے گرفتار کرلیا اور اب بعد میں ہمارے خلاف ثبوت ڈھونڈے جا رہے ہیں، بلکہ ڈھونڈے نہیں گھڑے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو اب ایک دوسرے کو چور چور کہنے کے بجائے اصل ایشوز پر بات کرنا ہو گی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -حکومت مستقبل کے حالات برداشت نہیں کر سکے گی‘ رانا ثنا اللہ

شیئر: