کنزیومر الیکٹرانک شو : لینووو تھنک پیڈ ایکس 1 کاربن اور ایکس 1 یوگا کے نئے ماڈل پیش
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
لینووو کمپنی نے کنزیومر الیکٹرانک شو کے موقع پر تھنک پیڈ ایکس سیریز کے لیپ ٹاپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن متعارف کرا دیے ہیں۔ کمپنی نے تھنک پیڈ ایکس 1 کاربن اور تھنک پیڈ ایکس 1 یوگا کو نئے ڈیزائن اور اضافی خصوصیات کے ساتھ پیش کیا ہے۔ نئے ماڈلز کو 16 جی بی ریم اور 2 ٹی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں یو ایس بی 3.1 پورٹ ، ایچ ڈی ایم آئی اور آڈیو جیک پورٹ بھی دی گئی ہے ۔ ایکس 1 یوگا میں ایک تھنڈربولٹ تھری پورٹ جبکہ ایکس 1 کاربن میں دو تھنڈر بولٹ تھری پورٹس کو شامل کیا گیا ہے۔ ایکس 1 کاربن کی قیمت 1709 ڈالر اور ایکس 1 یوگا کی قیمت 1929 ڈالر ہے۔ دونوں لیپ ٹاپس کو جون میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔