سامسنگ کا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف
سامسنگ کمپنی کی جانب سے مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ سامسنگ کے اس ٹی وی کا ڈسپلے 75 انچ کا ہے اور کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ او ایل ای ڈی جیسے معیار کی تصاویر فراہم کرے گا اور اس کی برائٹنس بھی پہلے سے بہتر ہوگی۔ ٹی وی میں مختلف پینلز دیے گئے ہیں اور صارفین اپنی مرضی سے پینلز جوڑ کر اسے بڑا یا پینلز ہٹا کر چھوٹا کر سکتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا البتہ ٹی وی کو رواں سال منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانک شو کے موقع پر پیش کیا جائے گا ۔ اس ٹی وی کے ساتھ ساتھ کمپنی نے گزشتہ سال 146 انچ کے ٹی وی دی وال کا مزید بڑا ورژن بھی پیش کیا ہے جس کا ڈسپلے سائز 219 انچ ہے۔