Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہسرام : درجنوں کوّوں کی موت سے گاؤں میں خوف و ہراس

سہسرام۔۔۔ بہار کے کوچس شہر کے شمال مشرق بہٹوٹیا روڈ پر واقع ایک باغیچے میں درجنوں کوے مردہ پائے گئے جس سے گاؤں والوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔سابق ضلع کونسلر مْنا کمار پاسوان اور مکیش پاسوان نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ جب باغیچے میں گھومنے گئے تو وہاں درجنوں کوّوے زمین پر مردہ پڑے ہوئے دیکھ کر ہمیں مطلع کیا۔کوؤں کے مرنے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔اس کی خبر گاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ کوؤں کی موت شدید ٹھنڈ یا برڈ فلو کی وبا سے ہورہی ہوگی۔میڈیکل انچارج انور اشرف نے بتایا کہ اس قسم کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔ اطلاع ملنے پر کوؤں کے مرنے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اقوام متحدہ بہار میں مدارس کو مالی امداد فراہم کریگی، مانو اور عالمی ادارے میں معاہدہ

شیئر: