Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی نیب عدالت کے فیصلے اور سزا کیخلاف اپیل کی سماعت مقرر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم نوازشریف کی نیب عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دی گئی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطل کرنے کی درخواست سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقررکردی گئی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ اپیل اورسزا معطلی کی درخواست کی سماعت 21 جنوری کوکرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے قائد کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔
 

شیئر: