Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العتیبی کی تشہیر ، جرمانہ اور سامان ضبط

باحہ ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے زائد المیعاد میک اَپ او رصفائی کے کام میں استعمال کی جانے والی غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے کا الزام ثابت ہوجانے اور فوجداری کی عدالت کی جانب سے سزا کا فیصلہ سنانے پر نایف بن فہاد العتیبی کے خلاف قانونی کارروائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق نایف العتیبی باحہ میں پلاسٹک مصنوعات اور اشیائے صرف کا کاروبار کررہا ہے۔ اسی کے تحت مذکورہ خلاف ورزی ریکارڈ پر آئی۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اس پر جرمانہ کردیا۔ غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاءضبط کرکے تلف کرنے اور مقامی اخبار میں العتیبی کے خرچ پر اسکی تشہیر کا فیصلہ سنادیا تھا۔
 

شیئر: