Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کے راستوں کو کثیر المقاصد بنانے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسجد الحرام جانے والے 6راستوں کو کثیر المقاصد بنائیگی۔ اس پروگرام کے تحت مدینہ منورہ روڈ 11کلو میٹر ، مکہ جدہ شاہراہ 14.5کلو میٹر، ابراہیم الخلیل روڈ 8کلو میٹر ، امیر سلطان بن عبدالعزیز روڈ 8کلو میٹر، کنگ فیصل روڈ 13کلو میٹر اور المسجد الحرام اسٹریٹ 11کلو میٹر طویل راستے آئینگے۔مکہ اخبار کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مقدس شہر کے شمالی ، مغربی ، جنوبی ، جنوب مشرقی مقامات شاہراہوں کے مبینہ پروگرام کے تحت مقدس شہر کی پہچان بن جائیں گے۔ یہاں پیدل چلنے والو ں کیلئے رہنما بورڈ نصب کئے جائیں گے۔ ان کے لئے اسپیشل راستے ہونگے۔ ان راستوں پر باقاعدہ پارکنگ لاٹس بنائے جائیں گے۔ معذوروں کیلئے خصوصی راستہ مختص کیا جائیگا۔ مسجد الحرام کے راستے میں گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ کھپت کا اہتمام کیا جائیگا۔دریں اثناء مقدس شہر کی میونسپلٹی جلد ہی مسجد الحرام جانیوالی 6شاہراہوں کی تجدید کے منصوبوں کے ٹینڈر کھولے گی۔اس پر عملدرآمد 2019ءکے دوران ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 24کلومیٹر کا راستہ جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے۔ اس کے تحت پیدل چلنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے ، انتہائی امن و امان کے ضابطے نافذ کرنے ، ٹریفک کارکردگی کو موثر بنانے اور معذوروں نیز بوڑھوں اور بیماروں کے حقوق دلانے پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔
 

شیئر: