Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انعامات کے چکر میں خریداری جائز نہیں، صالح بن حمید

جدہ ۔۔۔ سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے بتایا ہے کہ انعامات دینے کے چکر میں کسی بھی دکان سے سامان خریدنا جائز نہیں۔ ریڈیائی پروگرام میں ان سے دریافت کیا گیا تھا کہ بعض تجارتی مراکز یا دکانیں اپنے سامان کی ترویج کیلئے انعامات کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔ کیا ہمیں انعام حاصل کرنے کے چکر میں ایسی دکان یا مرکز سے سامان خریدنا جائز ہے۔ ابن حمید نے توجہ دلائی کہ اگر دکان سے سامان خریدنے کا مقصد انعام جیتنا ہو تو یہ جائز نہیں۔البتہ اگر کوئی شخص کسی دکان سے معمول کے مطابق خریداری کرتا رہا ہے تو ایسی صورت میں وہ انعام ملنے یا نہ ملنے سمیت ہر صورت میں خریداری کرسکتا ہے اس میں کوئی قباحت نہیں۔
 

شیئر: