ارامکو کی طرف سے پٹرول91اور95کے نرخناموں پر نظر ثانی
ریاض:ارامکو کمپنی نے پٹرول95اور91کے نرخوں میں نظر ثانی کرکے نیا نرخنامہ جاری کیا ہے۔ نفاد12جنوری سے ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق پٹرول91 سال کی پچھلی چوتھائی میں 1.37ریال فی لیٹر تھا، جنوری سے مارچ تک رواں سال کی چوتھائی میں بھی اس کا یہی نرخ رہے گا۔پٹرول95جو سال کی گزشتہ چوتھائی میں 2.04ریال فی لیٹر تھا، اب سال رواں کی جوتھائی میں کم ہوکر 2.02ریال فی لیٹر فروخت ہوگا۔ ارامکو نے کہا ہے کہ سال کی ہر چوتھائی میں پٹرول کے نرخوں کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔