Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ میں چینی کمپنی کا افسر گرفتار،جاسوسی کا الزام

وارسا...پولینڈ نے چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ہواوے کے اعلیٰ افسر اور ایک پولش شہری کو چین کے لئے جاسوسی کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔ پولش اسپیشل سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں کو چین کے لئے جاسوسی اور پولینڈ کو نقصان پہنچانے کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔ اپارٹمنٹ اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔ ہواوے نے مختصر بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے سے آگاہ ہیں۔ اس پر کام کر رہے ہیں۔ مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔اس سے قبل ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانڑو کو کینیڈا میں یکم دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔مینگ وانژو کو امر یکہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ۔ ان پر امر یکہ کے ساتھ دھو کہ دہی کے الزامات عائد ہیں، ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 30 سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

شیئر: