Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی کیلئے 2فیصد ذہانت،98فیصد محنت درکارہے ، مادھوری

     بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے کہا ہے کہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری  نے کہا کہ وہ بہترین کوریوگرافرز کے ساتھ بہت اچھے گانوں پر ڈانس کر چکی ہیں جس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ محنت کانعم البدل کوئی نہیں لہٰذاکامیابی حاصل کرنے کے لئے 2فیصد ذہانت اور 98فیصد سخت محنت درکار ہوتی ہے، انہی کا عمل دخل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ہر کردارکوبہترین انداز میں ادا کرنے کی کوشش کی چاہے اداکارہ بننے کے بعد ایک ماں اور بیوی کا ہی کردارکیوں نہ ہو۔ واضح رہے کہ مادھوری دکشت نئی فلموں ’’کلنک‘‘ اور ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

 

شیئر: