ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے بہترین پھل
بیریز ذیابیطس کے مریضوں کےلیے بہترین پھل ہے . یہ اینٹی آکسیڈنٹس ، وٹامن اور فائبرسے بھر پور اور کم گلائیسیمک انڈکس کی حامل ہیں . فریش بلیو بیریز کے تین چوتھائی کپ میں 62 کیلوریز اور 16 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتا ہے جس کے سبب یہ ذیا بیطس سے متاثرہ افراد کے لیے ناشتے کا بہترین جزو ہوسکتا ہے .
چیریز انفلامیشن کے خلاف تحفظ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں . ایک کپ چیریز میں 78 کیلوریز اور 19 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتا ہے . اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار ذیا بیطس ، کینسر اور امراض قلب سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے .
آڑو شوگر کنٹرول کرنے کے لیےاہم پھل ہے . یہ وٹامن اے ، وٹامن سی ، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے . یہ ذیابیطس سمیت بہت سی بیماریوں سے تحفظ دینے کے لیے مفید ہے .
خوبانی گرمیوں کاایک میٹھا پھل ذیابیطس کے خلاف حیران کن مدافعت فراہم کرتا ہے . ایک خوبانی میں 17 کیلوریز اور 4 گرام کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں . روزانہ کی بنیاد پر چار خوبانیاں جسم کی وٹامن اے کی 50 فی صد سے زیادہ ضرورت پوری کرتی ہیں . یہ فائبرز فراہم کرنے کا بھی اچھا ذریعہ ہیں .
ایک سیب کا روزانہ استعمال ڈاکٹر سے دوررکھتا ہے . ایک چھوٹا سا سیب77 کیلوریز اور 21 گرام کاربوہائیڈریٹس فراہم کرتا ہے . یہ وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے . اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے سبب یہ بلڈ شوگر پر کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے.