Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی وفاقی وزیر کے سندھ میں داخلے پر پابندی نہیں، مراد علی شاہ

سکھر...وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی وفاقی وزیر کے سندھ میں داخلے پر کو ئی پابندی نہیں۔عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہیں جہاں چاہے آسکتے ہیں۔مجھے سرکاری دورے یا حج،عمرے یا کربلا سے بلاوا آنے پر باہر جانے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی پروا نہیں ۔فی الحال باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ عدالتوں پر پورا یقین ہے کہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے پارٹی موقف سامنے آچکا ۔ سندھ سمیت پورے پاکستان کی عوام کا آصف علی زرداری پر بھرپور یقین اور اعتماد ہے۔ اسی طرح عوام اور پیپلزپارٹی کا رشتہ اٹوٹ ہے جو کہ کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا۔ انتشار پھیلانے والے کچھ بھی کرلیں وہ ہمارے سامنے نہیں ٹھہرسکتے ۔ عوام اور پیپلزپارٹی ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ میں کافی حد تک دہشتگردی کم ہوچکی ۔ یہ سب پولیس اور رینجرز کی قربانیوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک پارٹی قیادت اور عوام کا اعتماد ہے۔ حکومت سندھ کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔
 

شیئر: