سمندری درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ
نیویارک۔۔۔۔ دنیا بھر کے سمندروں کے درجہ حرارت میں تیزی کے ساتھ اضافہ جاری ہے۔ یہ انکشاف یو ایس جرنل سائنس نامی جریدے میں کیا گیا ہے۔ اس سے ایسی افواہیں غلط ثابت ہو گئی ہیں کہ عالمی درجہ حرارت یا گلوبل وارمنگ کے عمل میں کمی آئی ہے۔ نئی رپورٹ 2014ء سے 2017ء کے درمیان کئے گئے 4 مختلف مطالعات پر مبنی ہے۔ اس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ گلوبل وارمنگ زیر سمندر بھی اسی رفتار سے جاری ہے، جس طرح یہ زمینی سطح پر محسوس کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سمندروں کے درجہ حرارت میں اضافے سے مختلف اقسام کی آبی حیات کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔