Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل آباد: 2 دہشت گرد ہلاک‘ خودکش جیکٹس و اسلحہ برآمد

فیصل آباد: کاﺅنٹر ٹیراررزم ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ’سی ٹی ڈی‘ نے فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران عدیل اور عثمان نامی 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔نجی ٹی وی کی سی ٹی ڈی ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نیٹ ورک امریکی شہری اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا اور دیگر کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزمان نے فیصل آباد کے ڈی گراﺅنڈ کے قریب 2 پولیس افسران کو شہید کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
 
 

شیئر: