Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ :ہند ٹیم وطن واپس

 
  لاہور: انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعدہند کبڈی ٹیم خوشگوار یادوں کے ساتھ وطن واپس روانہ ہوگئی۔ ہوٹل سے روانگی کے وقت پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا سرور، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ شاہد فقیر ورک اور رمضان گھمن نے ٹیم کو الوداع کہا۔اس موقع پر ہند کی کبڈی ٹیم کے منیجر کلدیب سنگھ نے کہاکہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہونےوالے انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ جیسے ایونٹس ہوتے رہنے چاہیں۔ ہم پنجاب اسپورٹس بورڈ اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مشکور ہیں۔ پاکستان میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی اور جو پیار ملا وہ ناقابل فراموش ہے۔ہندوستانی کبڈی ٹیم کے کپتان پرتاب سنگھ نے کہاکہ پاکستان میں ہمیں جو پیار ملا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا اور لاہوری کھانوں کا تو جواب نہیںایسا لگ رہا تھا کہ شادی پرآئے ہیں۔پاکستان ٹیم کو مارچ میں دورے کی دعوت دی ہے اب انتظار کریں گے۔ امید ہے کہ اس طرح کے شاندار ایونٹس کا انعقاد جاری رہے گا۔ڈائریکٹر ٹورنامنٹ انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ شاہد فقیر ورک نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہم ہندکی ٹیم اور آفیشلز کے مشکور ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے اور شائقین کو بہترین کبڈی دیکھنے کو ملی ہے جس سے کبڈی کے کھیل کو فروغ ملے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: