لیونل میسی نے 400گول مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا
بارسلونا: ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی نے اسپین کی ڈومیسٹک لیگ "لا لیگا "میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور انہوں نے ایبار کے خلاف میچ میں بارسلونا کو فتح دلانے کے ساتھ اس لیگ میں400گول مکمل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دے دیا۔ میسی یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔اس میچ میں بارسلونا نے0-3سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے لیگ کی ٹیبل پوزیشن پر مستحکم ہوگئے ۔ لوئس سواریز نے گول کرکے بارسلونا کو برتری دلائی جسے دوسرے ہاف میں میسی نے دگنا کردیا ۔ یہ اس لیگ میں میسی کا400گول بھی بن گیا ۔ یہ میچ بارسلونا کے ہوم گراونڈ پر کھیلا گیا جہاں14سال پہلے میسی نے لیگ میں اپنا پہلا گول کیا تھا ۔لوئس سواریز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ایبار کیلئے میچ میں واپسی کا راستہ بھی بند کردیا اور اسی اسکور پر میچ بھی اختتام کو پہنچ گیا۔لوئس سواریز اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ ہوم گراونڈ پر گول کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ رئیل میڈرڈ کے خلاف اسی گراونڈ پر سواریز نے3گول کئے تھے لیکن اس کے بعد وہ ٹیم کے اوے میچوں میں اسکور کرتے رہے لیکن کیمپ نو و میں ناکام رہے تاہم اس میں ان کے2گول نے اس سلسلے کو بھی ختم کردیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں