Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشتہار صرف لیبر قوانین پر پورا اترنے والے میڈیا کو ملیں گے‘ فواد چودھری

کراچی:  وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری آج کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے آمد کے فوراً بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا انڈسٹری میں جاری مالی بحران سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا انڈسٹری میں کارکنوں کو ملازمتوں سے نکالے جانے کی وجہ سے 50 کروڑ روپے جاری کیے تاہم اس کے بعد بھی ورکرز کو نکالا جا رہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اب اشتہارات کی نئی پالیسی لا رہی ہے جس میں اس بات کو مشروط کیا جائے گا کہ جو ادارے ملازمین کو تنخواہ بروقت ادا کریں گے اور لیبر قوانین پر پورا اتریں گے، اشتہارات صرف انہیں ہی دیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پیسے جاری کیے جانے کے باوجود ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعلیٰ سندھ فواد چودھری کے نشانے پر‘ شدید تنقید
 

شیئر: