گول کیپر نے 70گز دور سے مخالف ٹیم پر گول کردیا
ڈبلن: شمالی آئر لینڈ میں جاری لیگ میچ کے دوران ٹیم کے گول کیپر نے 70گز کے فاصلے سے فری کک پر گول کرکے مخالف گول کیپر سمیت سب کو حیران کردیا ۔ گول کے بعد گلینٹورن کلب کے کیپر ایلیئٹ مورس کا کہنا تھا کہ جب میں گیند کلیئرکرکے فری شاٹ کیلئے آیا تو دیکھا کہ مخالف ٹیم انسٹیٹیوٹ کا گول کیپر غلط پوزیشن میں کھڑا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے فری کک کے ذریعے گیند کو اس کی گول پوسٹ میں پہنچانے کا ارادہ کیا اور خوش قسمتی سے اس میں کامیاب رہا ۔ حریف گول کیپر گیند کو اپنی جانب آتے دیکھتا رہا لیکن اسے اندازہ نہیں ہوا کہ وہ تھوڑا سا آگے کھڑا ہے جب اسے صورتحال کا ادراک ہوا کہ گیند تو سیدھی گول میں آرہی ہے تو اس نے پیچھے ہونے اور گیند کو روکنے کی کوشش کی تودیر ہوچکی تھی اورگیند کو روکنے میں ناکام رہااور اس طرح یہ حیرت انگیز گول ہوگیا۔اس میچ میں گلینٹورن نے0-2سے کامیابی حاصل کی۔ گول کیپر ایلیٹ مورس اب تک 723میچ کھیل چکا ہے۔یہ اس کی زندگی کا پہلا اور حیران کن گول ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں