Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھیشیک والدہ سے زیادہ بیوی سے ڈرتے ہیں، بہن کا انکشاف

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی ابھیشیک بچن اپنی والدہ سے زیادہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔اداکارابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی وڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“ سیزن 6 میں اپنی بہن شویتا نندا کے ساتھ شرکت کی جہاں دونوں بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔شو کے پرومو کی ایک وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ریپڈ فائرراو¿نڈ کے دوران کرن جوہر نے ابھیشیک بچن سے سوال کیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں یا اپنی بیوی ایشوریہ سے؟ ابھیشیک بچن نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں تاہم ان کی بہن شویتا نندا نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک، ایشوریہ سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ شویتا کے حقیقت بیان کرنے پرابھیشیک گھبراگئے اور ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ میرا ریپڈ فائر راو¿نڈ ہے لہٰذا تمہیں جواب نہیں دینے چاہئیں۔

 

شیئر: