ریاض۔۔۔ وزیر توانائی اور معدنیات خالد الفالح نے بتایا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کیساتھ ریجنل گیس نیٹ ورک قائم کرنے کےلئے مذاکرات کررہا ہے۔ الفالح نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں گیس بھاری مقدار میں دریافت ہوئی ہے۔ آرامکو مستقبل میں گیس برآمد کرنے کے امکان اور گیس ذرائع کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2030ءتک اصلاحاتی عمل مکمل ہوجانے پر اندرون مملکت پیٹرول کا یومیہ خرچ 1.5ملین سے 2ملین بیرل تک کا رہ جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کے نرخوں میں اضافے کے بعد پیٹرول اور بجلی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔