Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہموطن کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

حائل۔۔۔ ایک سعودی شہری نے حائل کے الخزامیٰ محلے میں اپنے ہموطن کو جھگڑے کے دوران ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شہری نے ہموطن کو ہلاک کرکے خود کو ازخود پولیس کے حوالے کردیا۔ مقتول کی لاش اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کردی گئی۔ قتل کا اعتراف کرنے والے شہری سے واردات کے محرکات کی بابت پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ 

شیئر: