Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، اختر مینگل

  کراچی ...بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں،اگر خود گرے تو معلوم نہیں بچا سکیں گے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ3 مرتبہ میٹنگ کےلئے اسلام آباد گیا لیکن ملاقات نہیں ہوسکی ۔اس کا ذمہ دار کون ہے؟ہمارے مطالبات مان لئے گئے تو حکومت کے ساتھ چلیں گے۔ حکومت کا حصہ نہیں،صرف ا ن کی حمایت کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے 6 نکات پر بات چیت ہوئی لیکن ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرادری کی ملاقاتیں اچھی بات ہے، ایسی ملاقاتوں سے سیاسی استحکام ملے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ اپوزیشن نے مثبت کردار ادا کیا تو اس کے ساتھ بھی کھڑے رہیں گے۔

شیئر: