ہنگو میں آپریشن،طالبان کمانڈر سمیت4ہلاک
پشاور ...ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر زیرتعمےر ڈسٹرکٹ جیل کے قریب کارروائی کی گئی۔ اورکزئی ٹی ٹی پی کمانڈر اسلام اپنے دیگر 3 ساتھیوں لائق ،محب اللہ اور شاہد سمیت ایک گھر میں چھپا ہو ا تھا۔ کمانڈر اسلام اور مارے جانے والے دہشت گرد کلا یہ اورکزئی خود کش بم دھماکے میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابقآپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیکیورٹی فورسز کے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔