Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پاکستانی کینو کی شاندار نمائش کا افتتاح

جدہ (جاوید راہو) پاکستان قونصلیٹ جدہ نے پاکستانی کینو کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ افتتاح جدہ چیمبر آف کامرس کے قائم مقام چیئرمین مازن بتر جی نے کیا ۔جدہ چیمبر کے اعلی عہداروں ،مقامی تاجروں اور پاکستانی  کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل شہر یار اکبر نے مہمان خصوصی کے ہمراہ کیک کاٹا ۔سعودی تاجروں کو پاکستانی کینو دئے گئے اور کینو سے بنے ہوئے کیک اور مشروبات سے ان کی تواضع کی گئی ۔ اس موقع پر جدہ چیمبر کے مازن بتر جی نے کہا کہ کمرشل قونصلر شہزاد احمد پاکستانی مصنوعات کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کیلئے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔انہوں نے پاکستانی پھلوں اور دیگر مصنوعات کی تعریف کی ۔قونصل کمرشل نے کہا کہ اس طرح کی نمائش سے پاکستانی مصنوعات کو سعودی عرب میں فروغ حاصل ہورہا ہےجس سے ملک میں زرمبادلہ آرہا ہے۔ مقامی تاجروں نے پاکستان کی مصنوعات کی سعودی عرب میں درآمد کیلئے کمرشل سیکشن سے بھر پور تعاون کیا ہے۔پاکستانی کینو کی نمائش شارع صاری پر اسٹار ایوینیو کے مانویل مارکیٹ میں منعقد ہے۔
 
 

شیئر: