Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت پاکستان زرداری کی مفاہمت کی پالیسی اپنائے، پی پی رہنما

    ریاض( ذکاء اللہ محسن ) پاکستان پیپلزپارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء  نے کہا کہ یہ جمہوری اقدار کی علمبردار پارٹی ہے اور ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔  پاکستان محمد علی جناح نے عوامی حمایت سے ہی بنایا اور اس کو جمہوری ریاست بنانے پر زور دیا  تھا مگر  موجودہ حکومت  پاکستان میں وہ تبدیلی نہیں لا سکی جس کا اس نے قوم سے وعدہ کیا تھا ۔  وسیم ساجد نے کہا کہ آصف علی زرداری  کی   سیاسی بصیرت نے جمہوریت کو استحکام بخشا ان کی مفاہمت کی پالیسی ہی نے تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ ملا کر ملک میں جمہوریت کو  مضبوط کیا ۔ سردار عبدالرزاق خان، عدیل احمد، صداقت بھرگوش ،یونس ابوغالب اور دیگر نے قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کے خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت کو چا ہیئے  کہ وہ آصف علی زرداری جیسے زیرک سیاست دان سے جمہوری اقدار پر درس لے اور حکومتی تر جیحات کو  آگے بڑھائے اور الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر عوامی مسائل کی جانب توجہ دے جو روز بروز بڑھ رہے ہیں اور عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ذکرالرحمان سے تلنگانہ این آرآئی فورم کے صدر عبدالجبار کی خیر سگالی ملاقات

شیئر: