پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ کو عراقی کلب سے کھیلنے کی پیشکش
کراچی: پاکستانی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو عراقی کلب النجف ایف سی کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔عراق کی پریمیئر لیگ کے ٹاپ فٹبال کلب النجف ایف سی نے پاکستانی فٹبال اسٹرائیکر کو 4 ماہ کے کنٹریکٹ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے۔ کلیم اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی ترکی کے کلب کے ساتھ معاہدہ ہے ان سے ریلیز کیلئے بات کروں گا۔پاکستانی اسٹرائیکر کا کہنا ہے کہ النجف خلیجی ملکوں کے ٹاپ کلبز میں سے ایک ہے، اس کیلئے کھیلنا بہت بڑا موقع ہو گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں