Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نیب آرڈیننس کالعدم قرار دینے کے لیے سماعت جلد کی جائے‘‘

لاہور:  لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے نیب آرڈیننس کالعدم قرار دینے کے لیے سماعت جلد کرنے کی درخواست سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہوچکا ہے کیونکہ نیب آرڈیننس بننے کے 120 دن بعد غیر موثر ہوگیا تھا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے ذریعے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا اور سیکڑوں کو اس قانون کے تحت جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ مفاد عامہ کے اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -افغان مفاہمتی عمل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے‘ پاکستان

شیئر: