Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کی سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد:  پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے سی پیک سے متعلق منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہدایات کی ہیں کہ کام کی رفتار بڑھائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کام تیز کرنے کے نتیجے میں سی پیک منصوبوں کی قبل از وقت تکمیل سے عوام کو وسیع مواقع ملیں گے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل تشکیل دی جائے۔ پاکستانی عوام کوغربت سے نکالنے کے لیے چینی تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سی پیک اقتصادی زونز پرکام تیزکرنے کے لیے چار ہفتے میں سفارشات دیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -حکومت کا ’’کامیاب نوجوان‘‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

شیئر: