اے ٹی ایم اکھاڑنے والا یمنی گرفتار
عسیر۔۔۔عسیر پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بلقرن کمشنری کے پٹرول اسٹیشن پر نصب اے ٹی ایم غائب ہوگیا تھا ۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ چلا کہ ایک یمنی شہری اسے اکھاڑ کر پک اپ میں لاد کر لے گیا ۔ پولیس نے تعاقب کرکے یمنی کو گرفتارکرلیااور اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔