Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹل نہیں فرنشڈ اپارٹمنٹ

جدہ۔۔۔۔سعودی سیاح ہوٹلوں کے مقابلے میں فرنشڈ اپارٹمنٹس کے دیوانے ہیں۔ یہ بات تازہ ترین سیاحتی جائزے میں بتائی گئی ہے۔ الوطن اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مملکت میں سیاحتی تنصیبات کی تعداد 7388ہوچکی ہے۔ ان میں 4952فرنشڈ اپارٹمنٹ اور 2130ہوٹلز ہیں۔ٹورسٹ گائڈ احمد الجعید نے بتایا کہ سعودی فرنشڈ اپارٹمنٹ کو ہوٹلوں پر ترجیح دیتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر سعودی کثیر العیال ہوتے ہیں ، انہیں ایک سے زیادہ کمروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہوٹلوں کے کرائے ان کی بساط سے اوپر ہوجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی معاشرے کی روایات بھی انہیں ہوٹلوں کے مقابلے میں فرنشڈ اپارٹمنٹ کی رہائش اختیار کرنے کی تحریک دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -دھماکہ خیز اشیاء لے جانا جرم، 30برس قید

شیئر: