کنٹرول لائن پر فائرنگ، 3ہندوستانی فوجی ہلاک
راولپنڈی... ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ کے سیکٹرز میں شہری آبادی میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ ایک ہندوستانی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا ۔3فوجیوں کے ہلاک اور2کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے3 فوجیوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ ہندوستانی پوسٹوں کوموثرطورپرنشانہ بناکرجواب دیاگیا ۔