ریزرویشن دینے کی حمایت ضرور کی، مایاوتی
لکھنو۔۔۔ بڑی ذات کے غریبوں کو10 فیصد ریزرویشن دینے کا قانون اترپردیش میں نافذ ہوگیا ہے ۔ یوپی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ریاستی وزیر توانائی شری کانت شرما نے کہا کہ ملک میں گجرات کے بعد اترپردیش دوسری ریاست ہے جہاں بڑے ذات کے غریبوں کے لیے10 فیصد ریزرویشن کا قانون نافذ کیا گیا ہے۔ لیکن سیاسی حلقوں میں اس سے بے اطمینانی ظاہر کی جارہی ہے کہ یوگی حکومت نے یہ قانون کیسے نافذ کردیا جبکہ ابھی تک اس کے اعدادو شمار تیار نہیں ہوپائے ہیں۔ اس سلسلے میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں نے بڑی ذات کے غریب کنبوں کو ریزرویشن دینے کی حمایت ضرور کی ہے اور گزشتہ 10برسوں سے میں اپنے انتخابی منشور میں یہ شامل کرتی آئی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جائے جیسا کہ بی جے پی کرنا چاہتی ہے۔