Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: شہری پر کتوں کا حملہ

تبوک ۔۔۔ تبوک کے  غرناطہ محلے میں  آوارہ کتوں نے  شہری پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔  راہگیروں کی  مداخلت  پر  اس کی جان  بمشکل بچ سکی۔ تفصیلات کے مطابق 40 سالہ  سعودی شہری نے بتایا کہ وہ  دوپہر  کے وقت  اپنے گھر جارہا تھا کہ  متعدد آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔   کتے اسے  نوچ ڈالتے اگر  وہاں سے گزرنے والے  2 بنگالیوں نے  اس کی مدد  نہ کی ہوتی۔  محلے کے رہائشیوں نے  متعدد مرتبہ  آوارہ کتوں کے بارے میں شکایات  کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ 

شیئر: